the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اگر آپ کو مغربی طرز کے کھانے یا آسان الفاظ میں فاسٹ فوڈ پسند ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ گٹھیا کے تکلیف دہ مرض کا شکار ہوسکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ واضح رہے کہ گٹھیا ہڈیوں کے جوڑوں کی بیماری ہے جس میں یورک ایسڈ کی کافی مقدار خون میں شامل ہوجاتی ہے جس سے جوڑ سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ہاورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ پراسیس شدہ سرخ گوشت، سافٹ ڈرنکس، فرنچ فرائز، چینی اور میٹھی اشیاء وغیرہ کا زیادہ استعمال اس تکلیف دہ مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پھلوں، سبزیوں، گریوں اور اجناس پر



مشتمل غذا گٹھیا کے مرض سے تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے دوران 44 ہزار افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد میں اس مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ پھلوں و سبزیوں پر مشتمل غذا کا استعمال کرنے والوں میں یہ خطرہ 32 فیصد تک کم پایا گیا۔ محققین کو توقع ہے کہ ان نتائج سے لوگوں میں گٹھیا کے مرض پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی کیونکہ صحت بخش غذا یورک ایسڈ کی سطح میں بھی کمی لاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت بخش غذا کے استعمال سے گٹھیا کے ساتھ ساتھ ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ ملتا ہے جو کہ گٹھیا کے مریضوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.